جعلی شناختی دستاویزات کا اسکینڈل, نادرا اور پاسپورٹ افسران کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، 42 کیسز میں اہم انکشافات
Web Desk
23 July 2026
جعلی دستاویزات کی تیاری اور غیر قانونی شناختی کارڈز و پاسپورٹس کے اجراء کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے نادرا (NADRA) اور پاسپورٹ آفس کے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اس وقت 42 مختلف کیسز کی تفتیش کر رہی ہے، جن میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کے اہلکار، افسران اور ان کے سہولت کار (فرنٹ مین) بلاواسطہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ان کیسز میں سب سے اہم اور سنگین انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ نادرا افسران نے ملی بھگت سے متعدد افغان شہریوں کو پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری (Family Tree) میں غیر قانونی طور پر شامل کیا۔ اس کے علاوہ رشوت اور جعلسازی کے ذریعے جعلی شناختی دستاویزات اور پاسپورٹس کا اجراء بھی کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کیسز میں ملوث تمام اہلکاروں اور ان کے فرنٹ مینز کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026