LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ

Web Desk

17 August 2026

مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر کامل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایل اے 14 میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راجہ فیصل اعزاز میدان میں اترے تھے، تاہم وہ حلقے کے عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل اے 14 سے ساجد اقبال بھی اب ن لیگ کی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں اور دونوں رہنما بھائیوں کی طرح مل کر حلقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے مظفرآباد اور میرپور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کل 56 فیصد ریکارڈ ووٹنگ ہوئی جو کہ ایک صاف اور شفاف انتخابی عمل کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں بیٹھے 99 فیصد افراد محبِ وطن اور ہمارے اپنے بھائی ہیں، اور کشمیریوں کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا ملک کے دیگر تمام شہریوں کا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی نتائج پر اعتراضات کے جواب میں انہوں نے مشورہ دیا کہ محض الزامات لگانے کے بجائے الیکشن کمیشن اور قانونی فورمز سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کو تبدیل کرنا کسی کے اختیار میں نہیں، اور آئین و قانون کے تحت وجود میں آنے والی نئی آزاد کشمیر حکومت مکمل طور پر بااختیار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں کسی رکن کے بیک وقت دو نشستوں پر کامیاب ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق ایک نشست پر ضمنی انتخاب کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکے، جبکہ نئے صوبوں کی تشکیل کے حساس معاملے پر وہ آئندہ ایک الگ اور تفصیلی پریس کانفرنس میں مؤقف پیش کریں گے۔