لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
Web Desk
17 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے میں گرفتار ملزم شفاقت علی کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس غلام سرور نہنگ نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی ہے تاکہ اسے کسی دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کیا جا سکے۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے واضح کیا کہ چونکہ وہ لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیشن کے رکن کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، اس لیے اخلاقی و قانونی طور پر مناسب نہیں کہ وہ اسی معاملے سے منسلک درخواستِ ضمانت کی سماعت کریں۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم ایک سال دو ماہ سے جیل میں قید ہے جبکہ اس پر جرم ثابت نہیں ہوا، اور کئی دیگر مقدمات میں اس کی ضمانت بھی منظور ہو چکی ہے؛ لہٰذا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آنے تک اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے شدید مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے منڈی بہاؤالدین میں انسانی اسمگلنگ کے 30 مقدمات درج ہیں، اور اس پر لیبیا کے ذریعے نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے والی اسی تباہ کن کشتی میں سوار کروانے کا سنگین الزام ہے جس میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، جس کے بعد عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
9 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
9 October 2026
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026
ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ
9 October 2026
علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی
9 October 2026