LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان

Web Desk

17 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کو جنوبی کوریا کے ساتھ جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے حجم اور دائرہ کار میں نمایاں کمی لانے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی یہ مشترکہ مشقیں نہ صرف شمالی کوریا کے لیے ایک نامناسب، کشیدہ اور مخالفانہ پیغام بھیجتی ہیں بلکہ ان پر امریکہ کے بے تحاشا اور بھاری اخراجات بھی اٹھتے ہیں۔ انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ اپنے اچھے اور قائم شدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں شمالی کوریا نے امریکہ کے لیے کوئی بڑا خطرہ پیدا نہیں کیا اور ہمیشہ باہمی احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ سیؤل انتطامیہ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی امریکی کوششوں اور مہم میں واشنگٹن کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔