پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
Web Desk
17 August 2026
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان اور قطر انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ان تمام کوششوں کے تناظر میں پاکستان اور قطر کے ساتھ مسلسل اور مضبوط رابطے میں ہے۔ اسماعیل بقائی نے زور دے کر کہا کہ ایران کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو کسی کی دی گئی ڈیڈ لائن، دھمکی یا بیرونی دباؤ کے تحت اپنے فیصلے کرے، اور ایران کی ثابت قدمی و پائیدار حکمتِ عملی نے دشمن کے تمام غلط اندازوں کو ایک بار پھر باطل ثابت کر دیا ہے۔
-
امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی: اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہو سکا۔
-
ڈیڈ لائن کی نفی: انہوں نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت کی بنیادی مدت صرف پابندیاں ختم کرنے اور جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے تھی، اس میں نام نہاد 60 روزہ ڈیڈ لائن کی کوئی شرط شامل نہیں ہے۔
-
آبنائے ہرمز پر عمان سے بات چیت: انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت اور باہمی طریقہ کار سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان سنجیدہ مذاکرات اور مل کر کام کرنے کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026