عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Web Desk
17 August 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت اور جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، جس کے ساتھ 24 صفحات کے اخباری تراشے اور معالجین کی چیک اپ ہسٹری بھی لف کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ کے ساتھ ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور اب تک کل 84 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ کو بتایا گیا کہ عمران خان کا دن میں تین مرتبہ کھانے پینے کا جائزہ اور میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بشمول ماہرِ امراضِ چشم ان کا علاج کرتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں 4 نومبر 2023ء سے 10 اگست 2026ء تک 39 مختلف طبی ماہرین کی جانب سے کیے گئے معائنوں کی سمری پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس مقدمے کو اب نمٹا دیا جائے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دی گئی اس یقین دہانی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں انہوں نے ملاقات کے بعد جیل کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم اور یقین دہانی کے باوجود احاطے میں میڈیا ٹاک کر کے اس امر کی خلاف ورزی کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
10 October 2026
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
10 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
10 October 2026
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026