LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری

ہاکی کی بحالی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ

Web Desk

14 November 2026

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں ہاکی کا عالمی چیمپئن رہا ہے اور یہ قومی کھیل ہماری پہچان ہے، وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ ہاکی کو خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پاکستان دنیائے ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) ان کی وزارت کے ماتحت کام کرتا ہے اور انہوں نے اپنی نوجوانی کے دور میں پاکستانی ہاکی کا شاندار عروج دیکھا ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے ہاکی کے میدان میں کوئی بڑا عالمی ٹائٹل یا ایونٹ نہیں دیکھا، اور بدقسمتی سے اب قومی ہاکی کے حوالے سے زیادہ تر مایوس کن کارکردگی کی خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں، اس لیے وزارت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ اس نیک مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کھیل کی ترقی اور بحالی کے لیے جامع پروگرام تشکیل دے گی جسے حکومت کی جانب سے مکمل سرپرستی اور سپورٹ حاصل ہوگی۔ وفاقی وزیر نے تقریب کے دوران طے پانے والے معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والا یہ معاہدہ بھی پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لیے ایک نہایت خوش آئند اقدام ثابت ہوگا۔