LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

ایف بی آر کا موبائل فون درآمد کرنے والوں کو بڑا جھٹکا؛ گوگل پکسل اور سام سنگ کی کسٹمز ویلیو میں اضافہ۔

Web Desk

24 April 2026

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمدی ویلیو میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس سے پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے نئی ویلیو ایشن رولنگ 2076/2026 جاری کر دی ہے، جس نے جنوری میں جاری ہونے والی پرانی رولنگ کو ختم کر دیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، یہ نئی کسٹمز ویلیو کمرشل بنیادوں پر درآمد ہونے والے ان استعمال شدہ فونز پر لاگو ہوگی جو بغیر کسی پیکنگ یا لوازمات (Accessories) کے منگوائے جاتے ہیں۔

گوگل پکسل (Google Pixel): سب سے زیادہ اضافہ گوگل پکسل کے ماڈلز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پکسل 5، 6 اور 6 اے ماڈلز کی کسٹمز ویلیو میں 161 فیصد سے 194 فیصد تک کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔

سام سنگ (Samsung): سام سنگ کے پرانے فلیگ شپ ماڈلز (S21، S22 اور S10 سیریز) اور مڈ رینج فونز کی ویلیو میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، سام سنگ کے نئے فلیگ شپ ماڈلز کی ویلیو میں اضافہ نسبتاً کم رکھا گیا ہے۔

آئی فون (iPhone): آئی فون 15 پرو میکس کی کسٹمز ویلیو میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 460 ڈالر سے بڑھا کر 505 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ آئی فون کے دیگر پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ نئی ویلیوز فون کی حالت یا گریڈ سے قطع نظر تمام 62 ماڈلز پر یکساں لاگو ہوں گی۔ اس کے علاوہ درآمد کیے جانے والے فونز کا پاکستان روانگی سے کم از کم 6 ماہ قبل ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔کسٹمز حکام درآمد کنندگان کی جانب سے فراہم کردہ ایکٹیویشن ڈیٹا کی تصدیق کریں گے۔معاشی ماہرین کے مطابق، کسٹمز ویلیو بڑھنے سے ان فونز پر عائد ہونے والے پی ٹی اے (PTA) ٹیکسز اور مجموعی درآمدی لاگت میں اضافہ ہوگا، جس کا براہِ راست بوجھ صارفین پر پڑے گا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ نو ماہ کے دوران موبائل ہینڈ سیٹس کی درآمدات میں تقریباً 28 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔