فیصل قریشی اور حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس پر تنقید کی زد میں آگئے
Web Desk
12 October 2026
پاکستان کے معروف سینئر اداکار فیصل قریشی اور خوبصورت اداکارہ حریم فاروق ایک مقامی یونیورسٹی میں اپنی آنے والی پنجابی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ڈانس پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ دونوں فنکار ان دنوں اپنی نئی فلم ‘مینگو جٹ’ (Mango Jutt) کی پروموشنل مہم میں متحرک ہیں، جو 16 اکتوبر کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔
فلم کی تشہیر کے سلسے میں حال ہی میں ایک یونیورسٹی کے طالب علموں کے سامنے منعقدہ تقریب کے دوران فیصل قریشی اور حریم فاروق نے ایک پنجابی گانے پر لائیو ڈانس کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا لیکن زیادہ تر منفی ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے فیصل قریشی کی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے اور کہا کہ سینئر فنکاروں کو اپنی عمر اور وقار کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ متعدد سوشل میڈیا صارفین اور شائقین نے کسی تعلیمی ادارے یا یونیورسٹی کے ہال میں اس نوعیت کی ڈانس پرفارمنس پر بھی شدید تحفظات اور اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا ماحول علم و ادب کے لیے ہوتا ہے نہ کہ اس قسم کی تجارتی پروموشنز کے لیے، جبکہ فیصل قریشی کے مداحوں کا موقف ہے کہ یہ محض فلمی دنیا اور تشہیری مہم کا ایک عمومی حصہ تھا جس کو بے جا تنازع نہیں بنانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026