فواد چوہدری پر فراڈ کیس میں فردِ جرم عائد، صحتِ جرم سے انکار
Web Desk
3 February 2026
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، جہاں عدالت نے فواد چوہدری پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔
فواد چوہدری نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو کل طلب کر لیا ہے جبکہ فواد چوہدری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کر لیے گئے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026