LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم ہوں گی: علی پرویز ملک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب، بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے: سہیل آفریدی ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ این اے 168 ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا بالائی و وسطی پنجاب میں پیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان سپیکر خیبر پختونخوا کا اہم اقدام، پولیس سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان

فلم دنگل کیلئے وزن بڑھانے کے باعث خوفناک بیماری کا سامنا کیا، فاظمہ ثنا کا انکشاف

Web Desk

11 February 2026

ممبئی: بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل کے لیے کردار کے مطابق وزن بڑھانے کے بعد وہ شدید کھانے کی بیماری بلومیا کا شکار ہو گئیں۔

فاطمہ ثنا کے مطابق روزانہ 2,500 سے 3,000 کیلوریز لینے کے بعد شوٹنگ ختم ہونے پر انہوں نے ورزش ترک کر دی، مگر کھانے کی عادت برقرار رہی، جس سے کھانے کے ساتھ تعلق الجھ گیا۔ بعض اوقات وہ دو گھنٹے تک مسلسل کھانے کے بعد خود کو قے کرنے پر مجبور کرتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران انہیں شدید ذہنی دباؤ اور احساس جرم کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے بیماری کو صرف کھانے کا مسئلہ نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی مسئلہ سمجھا۔اب فاطمہ ثنا اپنی صحت کے لیے زیادہ محتاط ہیں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔