LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

فاطمہ بوش ڈرامائی مقابلے کے بعد حسینۂ عالم منتخب

Web Desk

21 November 2025

تھائی لینڈ میں مس یونیورسٹی مقابلے کے فائنل میں حسینۂ عالم کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔

میکسیکو کی فاطمہ بوش لائیو اسٹریمڈ میٹنگ کے دوران تھائی ایونٹ ڈائریکٹر کی سرِعام سرزنش کے بعد مداحوں کی پسندیدہ امیدوار کے طور پر ابھری تھیں،اس واقعہ کے بعد مقابلہ حسن میں شریک متعدد حسیناؤں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔

میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے جانی جاتی ہیں، ان کو بنکاک میں گزشتہ سال کی فاتح ڈنمارک کی وکٹوریا کیئر تھیلوِگ نے تاج پہنایا۔

مس یونیورس کو عالمی سطح پر خوبصورتی کے مقابلوں کا سپر باؤل کہا جاتا ہے، جسے ہر سال لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، ہر ملک کی نمائندہ مقامی نمایاں شخصیات کے ذریعے منتخب کی جاتی ہے جو مس یونیورس آرگنائزیشن سے لائسنس حاصل کرتے ہیں۔تھائی لینڈ کی پراوینار سنگھ رنر اپ رہیں جبکہ وینزویلا کی اسٹیفنی اباسالی، فلپائن کی آتھیسا مانیلو اور آئیوری کوسٹ کی اولیویا یاسے ٹاپ 5 میں شامل رہیں۔

اس سال کے میزبان ملک تھائی لینڈ کا فیشن انڈسٹری میں بڑا اور منافع بخش کردار ہے، اس بار 120 ممالک کی نمائندہ خواتین نے حصہ لیا، ندین ایوب پہلی خاتون بنیں جنہوں نے فلسطینی عوام کی نمائندگی کی؛ وہ ٹاپ 30 سیمی فائنلسٹ تک پہنچنے کے بعد باہر ہو گئیں۔فائنل کی میزبانی امریکی کامیڈین اسٹیو برائن نے کی جبکہ افتتاحی پرفارمنس تھائی گلوکار جیف سیٹر نے پیش کی۔حتمی مقابلے میں شریک حسیناؤں سے ایسے سوالات پوچھے گئے کہ اگر انہیں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع ملے تو وہ کس عالمی مسئلے پر بات کریں گی، اور وہ مس یونیورس کا پلیٹ فارم نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے کیسے استعمال کریں گی۔فاطمہ بوش نے اپنے جواب میں کہا کہ اپنی اصلیت کی طاقت پر یقین رکھیں، آپ کے خواب اہم ہیں، آپ کا دل اہم ہے، کبھی کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو آپ کی قدر پر شک کرنے پر مجبور کرے۔