معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 100 روزہ خاموشی کے بعد بڑا اعلان
Web Desk
7 December 2025
عروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روزہ خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے اعلان کیا ہے کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صارفین اس کو فراموش نہیں کر سکیں گے۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔رہائی کے تین روز بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے انسٹاگرام سٹوری پر بتایا کہ وہ اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں، رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔عروب جتوئی نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کر کے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے
متعلقہ عنوانات
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
لندن: معروف گلوکاروں کے جعلی ریکارڈز بیچ کر لاکھوں کمانے والے شخص کو تین سال کی جیل
23 September 2026