LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

معروف سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی، شوہر کون؟

Web Desk

23 November 2025

اداکارہ کاکہناہے کہ  رواں سال عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد خاموشی سے شادی کرلی تھی،تاہم اپنے شوہر کا نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دیدار ملتانی نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک عرصے سے ان کے مداح تھے اور باقاعدگی سے تھیٹر میں ان کی پرفارمنس دیکھنے آیا کرتے تھے، تماثیل تھیٹر میں ہونے والے ایک ڈرامے کے بعد انہیں کسی ذریعے سے دیدار کا نمبر ملا، جس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ بڑھنا شروع ہوا۔
وقت کے ساتھ بات آگے بڑھی اور ایک موقع پر انہوں نے شادی کی پیشکش بھی کی، ابتدا میں اداکارہ نےانکار کر دیا کہ وہ 3 سے 4 سال تک شادی کے لیے تیار نہیں مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھااور پروپوزل کے ایک سال کے اندر دونوں نے خاموشی سے شادی کر لی۔
واضح رہے کہ یہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے ان کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، طلاق کے بعد انہوں نے دوبارہ سٹیج پر واپسی کی اور مسلسل پرفارم کرتی ر ہیں۔
دیدار ملتانی نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں منہ دکھائی میں ایک قیمتی گاڑی تحفے میں ملی، جس کے ساتھ سونے کی انگوٹھیاں بھی دی گئیں۔
اداکارہ کے مداح ان کی نئی زندگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں،اگرچہ ان کے شوہر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا