LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

مشہور گلوکار پر خاتون کے الزامات کے بعد 16 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر

Web Desk

12 January 2026

عالمی شہرت یافتہ گلوکار بیڈ بنی کے خلاف ایک خاتون کی آواز ان کی اجازت کے بغیر موسیقی میں استعمال کرنے پر 16 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ بیڈ بنی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مقبول گانے “Solo de Mí” (2018) اور حالیہ گانے “EoO” (2025) میں ایک خاتون کی وائس ریکارڈنگ بغیر اجازت استعمال کی۔

رولنگ اسٹون اور بِل بورڈ کے مطابق یہ مقدمہ 5 جنوری 2026 کو پورٹو ریکو میں بیڈ بنی، ان کے پروڈیوسر لا پاسیئنسیا (روبرٹو روسادو) اور میوزک لیبل رِماس انٹرٹینمنٹ کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ دائر کرنے والی خاتون ٹینالی وائی سیرانو رویرا کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اپنی آواز کی ریکارڈنگ بطور ذاتی احسان بیڈ بنی کے پروڈیوسر کو فراہم کی تھی، جسے بعد ازاں تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر لیا گیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا، جب وہ اور پروڈیوسر ایک ہی تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم تھے۔

ٹینالی سیرانو کا کہنا ہے کہ انہیں اس وائس ریکارڈنگ کے عوض کبھی کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا، جبکہ ان کی اجازت کے بغیر آواز کا استعمال قانونی اور اخلاقی طور پر خلافِ ضابطہ ہے، جس پر انہوں نے 16 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیڈ بنی اور ان کا میوزک لیبل مئی 2026 میں عدالت میں الزامات کا باضابطہ جواب جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں متنازع گانے ریلیز کے بعد غیر معمولی طور پر کامیاب رہے اور عالمی میوزک چارٹس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔