LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا، نئی قیمتیں 381 روپے 78 پیسے اور 380 روپے 78 پیسے مقرر میئر نیویارک زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار امریکی قانون کےبرخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، کنٹینرز سمندر میں گر گئے گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار امریکی حکام کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق صوبائی حکومت نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے

Web Desk

16 December 2025

ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنرل اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع اہلِ خانہ کے ایک فرد نے گھر پہنچنے پر دی، جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دونوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔

لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے قتل کے امکان کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ روب رائنر کو مشہور ٹی وی سیریز All in the Family میں اداکاری اور شہرۂ آفاق فلموں When Harry Met Sally اور The Princess Bride کی ہدایتکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل تھی۔