بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
Web Desk
7 January 2026
معروف بالی ووڈ اداکار اشیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ روپالی بروآہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رات گئے دی گوہاٹی ایڈریس ہوٹل کے سامنے پیش آیا، جہاں دونوں ہوٹل سے عشائیے کے بعد باہر نکل کر سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ایونجر موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اشیش ودیارتی، ان کی اہلیہ اور موٹر سائیکل سوار تینوں سڑک پر گر گئے اور شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ گیتانگر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو اسپتال میں داخل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اداکار اور ان کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اداکار اشیش ودیارتی نے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ ہیں، جبکہ روپالی بروآہ احتیاطاً ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے زخمی موٹر سائیکل سوار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی بروقت طبی سہولتوں پر شکریہ ادا کیا۔ مداحوں کی جانب سے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026