LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور 27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن

معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کرلی

Web Desk

7 December 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید نے منگنی کرلی۔

اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے کم وقت میں شائقین کے دل جیتنے والے خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی سے متعلق بتایا۔انہوں نے ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔کھلے میدانوں میں، روایتی پنجابی لباس پہنے دونوں نے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا کہ ’ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘۔

مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور مقدر، یقین کا سفر، دوبارہ، ایک اور لو اسٹوری جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔وہ جلد ہی آنے والے ڈرامے نیلی کوٹھی میں بھی نظر آئیں گی۔دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز میں قدم رکھا اور مقبول ڈرامے یونہی سے شہرت حاصل کی۔اس کے بعد وہ سکون، مائی ڈئیر سنڈریلا اور ویری فلمی میں بھی نظر آئے۔دونوں اداکار پہلے بھی کلئیر شیمپو کی سوشل میڈیا مہم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے، جن میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی بھی شامل ہے۔