LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا

سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

Web Desk

2 December 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔

سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس جھوٹی خبر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا نے تصدیق کیے بغیر میرے متعلق خبر چلائی، جس سے سخت کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھے سینکڑوں پیغامات اور ٹیلی فون کالز وصول ہوئیں۔پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک معین خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینا بہت ضروری ہوتا ہے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان نے اپنے ہم نام سینئر کرکٹر کی رحلت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔