اپنے بچوں کو ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتائیں کہ یہ کتنا غلط ہے: فائزہ حسن
Web Desk
12 March 2026
پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بے وفائی اور شادی کے بعد تعلقات یعنی ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں مناسب انداز میں آگاہ کریں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فائزہ حسن نے جنریشن زی کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکا دہی اور شادی کے بعد تعلقات کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور یہ سمجھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے۔
اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکا دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی خبر یا ڈرامے میں اس طرح کا واقعہ سامنے آئے تو اس موقع پر اس عمل کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے، تاہم بچوں کو براہِ راست لیکچر دینا مناسب نہیں کیونکہ اس سے وہ چِڑ محسوس کرنے لگتے ہیں۔
فائزہ حسن نے کم عمری میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو بھی مشورہ دیا کہ اگرچہ کم عمر میں شادی کرنا غلط نہیں، تاہم سب سے پہلے اپنی فلاح و بہبود اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو شادی سے پہلے مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے اور اپنے کیریئر کو مستحکم بنانے کے بعد ہی اس اہم فیصلے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026