دنیا بھر میں میٹا ایپ کے صارفین کو استعمال میں مشکلات
Web Desk
13 June 2026
سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے زیرِ انتظام چلنے والے مقبول ترین عالمی پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کی سروسز اچانک ڈاؤن ہو گئی ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو ان ایپس کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صارفین کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی کی مانیٹرنگ کرنے والی عالمی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر (Downdetector) کے مطابق، پاکستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بج کر 40 منٹ کے قریب دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز یکایک متاثر ہونے کی شکایات درج کروائیں۔
آؤٹیج کی سب سے بڑی اور پریشان کن خصوصیت یہ سامنے آئی کہ فیس بک اور میسنجر کے فعال اکاؤنٹس صارفین کی سکرینز سے خود بخود (Session Expired) ہو کر لاگ آؤٹ ہو گئے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش پر صارفین کو پاس ورڈ غلط ہونے یا ‘سرور ایرر’ کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔انسٹاگرام اور فیس بک موبائل ایپ استعمال کرنے والے دیگر صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کی نیوز فیڈز، ریلز اور اسٹوریز مکمل طور پر بلینک (خالی) ہو چکی ہیں اور نئی پوسٹس لوڈ نہیں ہو رہیں۔
“میٹا کے تینوں بڑے نیٹ ورکس بیک وقت جام ہونے کے فوراً بعد صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد نے متبادل مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) کا رخ کر لیا، جہاں #FacebookDown اور #InstagramDown کے ہیش ٹیگز سیکنڈز میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں، اور صارفین اپنی مشکلات کے اسکرین شاٹس اور میمز شیئر کر رہے ہیں”۔تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خرابی میٹا کے مرکزی بیک اینڈ سرورز یا ڈومین نیم سسٹم (DNS) میں کسی بڑی خرابی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ میٹا انتظامیہ کی جانب سے سرورز کی بحالی اور اس عالمی تکنیکی خرابی کی باقاعدہ وجہ سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلامیہ سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026