LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

خبردار! آپ کی فیس بک پوسٹ کسی سائبر کرائم مافیا کی منفی سرگرمی کا ذریعہ بن سکتی ہے

Web Desk

10 July 2026

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے فیس بک صارفین کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں، کیونکہ مستقبل میں پبلک پوسٹس کو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک اپنے سرچ سسٹم میں ایک نیا اے آئی چیٹ اسسٹنٹ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے بعد روایتی الفاظ کے بجائے براہِ راست سوالات کے ذریعے صارفین کی برسوں پرانی عوامی پوسٹس، تبصروں اور ذاتی معلومات تک چند لمحوں میں رسائی ممکن ہو جائے گی۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس جدید ترین فیچر سے جہاں معلومات تلاش کرنا آسان ہوگا، وہیں سائبر جرائم میں ملوث عناصر بھی اس کا فائدہ اٹھا کر صارفین کو آن لائن فراڈ یا دھوکا دہی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو فوری طور پر ‘پبلک’ سے ‘فرینڈز’ پر منتقل کریں اور فیس بک کی “Limit Past Posts” سہولت استعمال کر کے ماضی کا تمام پبلک ڈیٹا محدود کریں تاکہ ان کی آن لائن سیکیورٹی محفوظ رہ سکے۔