LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

روسی صدر کی کارٹون سیریز میں دھماکے دار انٹری؟ قوم کو نئے سال کا پیغام

Web Desk

9 January 2026

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بچوں کے مشہور روسی کارٹون پروسٹوکواشینو میں بطور کردار شرکت کر کے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ صدر پوٹن باتیں کرنے والی بلی اور کتے کے ساتھ کارٹون میں نظر آئے اور اس موقع پر اپنی قوم کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

کارٹون میں افسانوی گاؤں پروسٹوکواشینو کے باسی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے صدرِ روس کو اپنے پسندیدہ کارٹون کرداروں کے ساتھ اسکرین پر دیکھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صدر پوٹن کو کسی کارٹون میں باقاعدہ کردار کے طور پر پیش کیا گیا، جس نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی توجہ بھی حاصل کر لی۔

ماسکو میں واقع پروسٹوکواشینو تھیم پارک میں بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین نے بھی کارٹون میں صدر کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔ مرینا نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ “کارٹون میں سب کچھ ممکن ہوتا ہے، پھر صدر پوٹن کی انٹری کیوں نہیں؟”

ایک اور خاتون نے کہا کہ بچے پہلے ہی صدر پوٹن کو جانتے ہیں، اس لیے انہیں کارٹون میں دیکھنا ان کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنے گا، جبکہ غیر ملکی ناظرین کے لیے بھی یہ ایک منفرد تجربہ ہوگا۔

صدر پوٹن کو کارٹون میں شامل کرنے کا یہ منفرد خیال معروف اینی میشن اسٹوڈیو سویوزملتفلم کی بورڈ چیئرپرسن یولیانا سلاشیوا کا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ روس اپنے کارٹون سابق کمیونسٹ ممالک، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں فروخت کرتا ہے اور اب چین میں بھی اپنی ثقافتی موجودگی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

یولیانا سلاشیوا نے واضح کیا کہ پروسٹوکواشینو میں صدر پوٹن کی شمولیت کو “سافٹ پاور” کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد روسی ثقافت، اقدار اور قومی تشخص کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔

کارٹون میں صدر کی یہ غیر متوقع انٹری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے کبھی دلچسپ اور کبھی حیران کن قرار دے رہے ہیں۔