LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

توانائی کے ذرائع کی منتقلی، یورپی یونین نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

Web Desk

23 January 2026

یورپ: یورپی یونین نے 2025 میں توانائی کے حصول میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ہوا اور شمسی توانائی سے فاسل فیولز کے مقابلے میں زیادہ بجلی پیدا کی۔

انرجی تھنک ٹینک Ember کے دسویں سالانہ یورپین الیکٹرسٹی ریویو میں رپورٹ دی گئی کہ سولر توانائی میں حیران کن اضافہ ہوا، جس کی بدولت گزشتہ برس قابلِ تجدید ذرائع نے یورپی یونین کی بجلی کی تقریباً نصف ضرورت پوری کی۔

اگرچہ ہائڈرو توانائی میں کمی کی وجہ سے گیس کے استعمال میں اضافہ ہوا، لیکن گیس پر انحصار میں طویل مدتی کمی برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی یورپی یونین میں دوسرا بڑا ذریعہ بن گئی، جبکہ کوئلے کا استعمال تاریخی حد تک کم ہوا۔

یہ سنگِ میل اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور وینزویلا کی تیل کی صنعت میں مداخلت کی۔رپورٹ کی مصنفہ ڈاکٹر بِٹریس پیٹرووچ کے مطابق، فاسل فیول پر انحصار میں کمی کے نتیجے میں صاف توانائی پر منتقلی کے واضح نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ سنگِ میل یورپی یونین کے توانائی کے مستقبل کی جانب تیز رفتاری کی عکاسی کرتا ہے۔