بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر دیں
Web Desk
21 August 2026
سڈنی: معروف آسٹریلوی ماڈل، ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ (Erin Holland) اور ان کے شوہر، سابق آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ (Ben Cutting) کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کئی برسوں کی طویل، صبر آزمائش اور طبی جدوجہد کے بعد جوڑے نے اس خوشخبر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ نے اپنے رسمی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نومولود کے ساتھ دلکش اور جذباتی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش 18 اگست کو ہوئی۔ تصویر کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: “اچانک سب کچھ سمجھ آنے لگا… ہمیشہ سے تم ہی تھے۔”
37 سالہ ماڈل نے اس سے قبل اپنے مداحوں کے ساتھ والدین بننے کے اس کٹھن اور دردناک سفر کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ گزشتہ 5 سال سے بچہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے دوران انہیں 20 آئی وی ایف (IVF) سائیکلز، 5 ایگ کلیکشنز، 7 ایمبریو ٹرانسفرز، 4 اسقاطِ حمل (Miscarriages) اور ایک ایکٹوپک پریگننسی (Ectopic Pregnancy) جیسے انتہائی تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑا۔
پی ایس ایل (PSL) اور عالمی کرکٹ لیگز کے باعث پاکستان میں بھی بے حد مقبول اس جوڑے کی اس خوشخبری پر شوبز اور کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026