LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے

Web Desk

14 October 2026

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی نئی آنے والی ایکشن اور جاسوسی فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ (Gunmaster G9) کی عکسبندی کے دوران ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے، جہاں ایک خطرناک اسٹنٹ کے دوران ہوا سے گرنے والی کار ان کے چہرے سے محض ایک فٹ کے فاصلے پر آ گری۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ 13 اکتوبر کو بنگلورو میں فلم کے سنسنی خیز کلائمکس کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ سیٹ پر ایک مخصوص ہائی ٹیک میکانزم کی مدد سے کار کو ہوا میں معلق رکھ کر اسٹنٹ فلمایا جا رہا تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر نیچے آ گری۔ حادثے کے باعث سیٹ پر شدید افراتفری پھیل گئی اور شوٹنگ کو فوری طور پر روکنا پڑا، تاہم 47 سالہ عمران ہاشمی معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی، جبکہ سیٹ پر موجود عملے کا کوئی دوسرا رکن بھی زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایت کار آدتیہ دت اور پروڈیوسرز نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیانیہ جاری نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ بحث بھی جاری ہے کہ آیا یہ واقعہ طے شدہ اسٹنٹ کا حصہ تھا یا واقعی کوئی ٹیکنیکل فالٹ تھا۔ واضح رہے کہ اس ایکشن فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جینیلیا ڈی سوزا، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک سنگھ بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں، جبکہ یہ فلم 27 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔