ایلون مسک نے واٹس ایپ کو غیر محفوظ قرار دے دیا
Web Desk
27 January 2026
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سکیورٹی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم محفوظ نہیں ہے اور صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی۔
مسک کی یہ رائے اس وقت سامنے آئی جب بلوم برگ کی رپورٹ میں امریکا میں میٹا کے خلاف دائر ایک مقدمے کی تفصیلات بیان کی گئیں۔ اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں اور کمپنی صارفین کے پیغامات تک رسائی رکھ سکتی ہے۔
مقدمہ آسٹریلیا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے صارفین کے ایک گروپ نے سان فرانسسکو کی امریکی ضلعی عدالت میں دائر کیا ہے۔ میٹا نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ گزشتہ دس برسوں سے سگنل پروٹوکول کے تحت محفوظ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہا ہے۔
فی الحال، مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور حتمی فیصلہ عدالتی عمل کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026