10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ
Web Desk
24 September 2026
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ‘ٹیسلا’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے چند برسوں میں انسان نما روبوٹس (Humanoid Robots) کا استعمال دنیا بھر میں عام ہو جائے گا۔ چینی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ آئندہ دس سالوں میں انسان نما روبوٹس کی تعداد 1 ارب، 15 برسوں میں 10 ارب اور اگلے 20 سالوں کے اندر 100 ارب تک پہنچ جائے گی، جس کے بعد ایک واحد انسان ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکے گا۔
ایلون مسک نے مستقبل کے سماجی ڈھانچے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت، گھر کے دیگر کام کاج، اور بالخصوص اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس کا بڑے پیمانے پر استعمال کریں گے۔ انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے چین کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ زندگی میں جب بھی موقع ملے چین کا دورہ ضرور کریں، اور اگر وقت کی کمی ہو تو کم از کم شنگھائی اور بیجنگ شہروں کا دورہ لازمی کریں۔
متعلقہ عنوانات
پلاسٹک کے کوڑے سے پٹرول اور ڈیزل بنانے کا سستا طریقہ دریافت
25 September 2026
ایران تنازع کے دوران امارات پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار حملے
24 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جدید ٹیکنالوجی سے عدالتی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متعارف
24 September 2026
برقی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں ہوشیار! تحقیق میں اہم انکشاف
24 September 2026
اے آئی پر کچھ افراد کی اجارہ داری نہیں بلکہ عالمی تعاون ہونا چاہیے، اسحاق ڈار
24 September 2026
واٹس ایپ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی پوسٹس شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف
24 September 2026
مصنوعی ذہانت قابو سے باہر ہونے کا خدشہ: اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے سربراہان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے
23 September 2026
آزاد کشمیر کا سرکاری خدمات آن لائن منتقل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل جلد فعال کرنے کا فیصلہ
23 September 2026