نجی معلومات تک غیر قانونی رسائی، ہالی ووڈ اداکارہ کا میڈیا سے متعلق بھیانک انکشاف
Web Desk
23 January 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلی نے برطانیہ کی عدالت میں سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے بارے میں نجی معلومات تک غیر قانونی رسائی حاصل کی گئی اور یہ معلومات میڈیا میں شائع کی گئیں۔
ایلزبتھ ہرلی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موبائل فونز ہیک کیے گئے اور گھر میں خفیہ مائیکروفون نصب کر کے نجی بات چیت سنی گئی۔ بعض خبروں میں ان کی حمل کے دوران طبی تفصیلات تک شائع کی گئیں۔
ایلزبتھ ہرلی سمیت شہزادہ ہیری، گلوکار ایلٹن جان اور دیگر مشہور شخصیات نے ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ عدالت کے دوران ایلزبتھ ہرلی جذباتی ہو گئیں اور شہزادہ ہیری نے انہیں تسلی دی۔
مذکورہ اشاعتی ادارے نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور بہتان قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026