مصر کا ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
Web Desk
14 August 2026
قاہرہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے انکشاف کیا ہے کہ مصر ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اہم دفاعی معاہدے میں شمولیت کے امکانات اور اس کی تفصیلات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصر علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مصر کو ترکیہ کا “فطری شراکت دار” قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مصر جلد باضابطہ طور پر اس دفاعی شراکت داری کا حصہ بن جائے گا۔ حاقان فیدان نے بتایا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اس دفاعی تعاون کا بنیادی مقصد اس شراکت داری کو زیادہ ادارہ جاتی اور پائیدار بنانا ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون کا مقصد کسی بھی ملک کے خلاف محاذ قائم کرنا نہیں، بلکہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026