فلسطین کی حمایت پر ساتھی گلوکار کو ٹور سے ہٹانے پر تنقید، ایڈ شیران کا 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
Web Desk
18 September 2026
معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیران کا امریکی میوزک ٹور امریکی ریپر میکلمور (Macklemore) کو لائن اپ سے ہٹائے جانے کے بعد شدید تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔ تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب میکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور کے دوران اسٹیج پر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر کھل کر بات کی۔ اس پرفارمنس کے بعد متعدد کنسرٹ وینیوز اور منتظمین کی جانب سے سخت اعتراضات سامنے آئے، جس کے نتیجے میں انہیں ٹور سے باہر کر دیا گیا۔
ایڈ شیران نے اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میکلمور کو ہٹانے کا فیصلہ ان کا ذاتی نہیں بلکہ ٹور پروموٹر کا تھا، تاہم اس وضاحت کے باوجود معاملہ مزید معقول حد سے بڑھ گیا۔ میکلمور کی حمایت اور احتجاج کے طور پر ٹور میں شامل باقی تمام سپورٹنگ فنکاروں—جن میں فینیاس (Finneas)، آرون رو، لوکاس گراہم اور بیوگا شامل ہیں—نے بھی ایڈ شیران کے ٹور سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس صورتحال کے بعد ٹور کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اسی دوران ریپر میکلمور نے اس ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی تمام ۱۰ لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینی امدادی تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور امریکی ارب پتی رابرٹ کرافٹ کو بھی اتنی ہی رقم میچ کرنے کا چیلنج دیا۔ بعد ازاں رابرٹ کرافٹ نے انکشاف کیا کہ میکلمور کے چیلنج سے قبل ہی ایڈ شیران نے انسانی امداد کے لیے ۲۰ لاکھ ڈالر دینے کا عزم ظاہر کیا تھا اور ان سے بھی اتنی ہی رقم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ یوں ایڈ شیران اور رابرٹ کرافٹ کی جانب سے مجموعی طور پر ۴۰ لاکھ ڈالر انسانی امداد کے لیے دیے جائیں گے، جبکہ ٹور سے میکلمور کے انخلا پر تنازع تاحال جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026
سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
19 October 2026
ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
18 October 2026
شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
18 October 2026