LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

سورج سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

Web Desk

30 August 2026

افریقہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے نیدرلینڈز کی ‘آئندھوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی’ کے 23 طلبہ نے شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی منفرد ایمبولینس ’اسٹیلا جووا‘ (Stella Jouwa) تیار کر لی ہے۔ یہ گاڑی روایتی ایمبولینسوں کے برعکس مریضوں کو منتقل کرنے کے بجائے ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ویکسین کولنگ فریج جیسے اہم طبی آلات اور انہیں چلانے کے لیے درکار سولر پاور دور دراز علاقوں تک پہنچاتی ہے۔ کینیا کے دشوار گزار اور بغیر بجلی کے دیہی علاقوں میں غیر سرکاری تنظیم ‘امریف ہیلتھ افریقہ’ کے تعاون سے کیے گئے 800 کلومیٹر کے کامیاب تجرباتی سفر نے ثابت کیا کہ یہ گاڑی تمام آلات چلانے کے بعد بھی اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ اختراع افریقہ کے دور دراز علاقوں میں حاملہ خواتین کے علاج اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہم میں انقلابی پیش رفت ثابت ہوگی۔