LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پوری امت مسلمہ متحد ہے: علامہ طاہر اشرفی عراق کا حوثی ملیشیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا پوتن کا چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے وٹکوف سے تبادلہ خیال کا اعلان جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ حوثیوں کی مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی عرب پر حملے کی تردید پشاور ہائیکورٹ کا ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری روکنے، گھر ڈی سیل کرنے کا حکم روسی وفد کا پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

Web Desk

5 March 2026

لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر Rahman ‘Ducky Bhai’ کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق تفتیش کے دوران کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ مذکورہ بینک اکاؤنٹس جوا ایپ کی تشہیر سے حاصل ہونے والی رقم کے لین دین کے لیے استعمال ہوئے ہوں۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات کے دوران ملزم کے اکاؤنٹس بلاک کیے تھے، تاہم تفتیشی رپورٹ میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ اکاؤنٹس کو مزید بلاک رکھنے کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد احتیاطی طور پر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے اور National Cyber Crime Investigation Agency کی جانب سے اکاؤنٹس کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات یا خدشات ظاہر نہیں کیے گئے۔

عدالتی فیصلے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنے بینک اکاؤنٹس کا مکمل استعمال دوبارہ کر سکیں گے۔