LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

دبئی پولیس کا مخصوص کیڑوں کی مدد سے موت کے وقت اور وجوہات کا تعین

Web Desk

26 January 2026

دبئی پولیس نے جرائم کی تفتیش کے لیے ایک جدید اور غیر معمولی سائنسی طریقہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت کیڑوں کی مدد سے ایسی اموات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں بظاہر کوئی سراغ موجود نہیں ہوتا۔

فرانزک ماہرین کے مطابق مخصوص کیڑے اور ان کی نشوونما کے مراحل اگر لاش پر پائے جائیں تو وہ موت کے وقت، حالات اور بعض اوقات وقوعہ کے مقام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس سائنسی طریقۂ کار کی بدولت تفتیشی ادارے ایسے کیسز بھی حل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جو طویل عرصے تک معمہ بنے رہتے تھے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک تحقیق میں اس جدید طریقے کے استعمال سے شواہد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں جبکہ تحقیقات میں شفافیت اور درستی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ طریقہ دنیا کے جدید پولیس نظاموں میں استعمال کیا جا رہا ہے جسے دبئی پولیس نے مقامی حالات کے مطابق مؤثر انداز میں اپنایا ہے۔