LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

دبئی: شیخ زاید روڈ کے آسمان پر ہولوگرام طیارے کا حیران کن مظاہرہ

Web Desk

6 February 2026

دبئی: بزنس بے اور ڈاؤن ٹاؤن کے اطراف آسمان پر ایک منفرد ہولوگرام مظاہرہ نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ مظاہرے میں لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک دیوقامت طیارے کا منظر پیش کیا گیا، جو بغیر کسی اسکرین کے آسمان میں تیرتا محسوس ہو رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تجرباتی مظاہرہ دبئی میڈیا سٹی اور ایک بڑے فضائی ادارے کی اشتہاری ٹیکنالوجی کے تجربے کے طور پر کیا گیا، جس کا مقصد مستقبل میں ماحول دوست اور جدید اشتہاری طریقے متعارف کروانا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریباً تین سو فٹ اونچا یہ منظر لیزر اور جدید روشنی ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کیا گیا، جس نے شہر کے رات کے مناظر کو ایک منفرد تجربہ بنا دیا اور سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی مستقل بنیادوں پر استعمال کی جائے تو یہ ڈیجیٹل اشتہارات اور عوامی تقریبات کے انداز کو بدل سکتی ہے، اور دبئی ایک بار پھر جدید شہری تجربات میں سبقت لیتا دکھائی دے رہا ہے۔