دبئی میں ڈرائیور لیس ٹیکسی سروس مارچ سے سڑکوں پر نظر آئے گی
Web Desk
9 February 2026
دبئی میں جدید شہری سفری سہولتوں کے فروغ کے تحت ڈرائیور لیس ٹیکسی سروس کا باضابطہ آغاز آئندہ ماہ مارچ سے کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا اعلان دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔
حکام کے مطابق اس سروس کے تحت جدید خودکار ٹیکنالوجی سے چلنے والی ٹیکسیاں شہر کی مختلف سڑکوں پر آزمائشی اور عملی بنیادوں پر چلائی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد شہری ٹرانسپورٹ نظام کو مزید محفوظ، تیز رفتار اور ماحول دوست بنانا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی مستقبل کے شہری سفر کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے، جس سے ٹریفک کے مسائل میں کمی، ایندھن کے مؤثر استعمال اور حادثات کی شرح کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
حکام کے مطابق دبئی اسمارٹ ٹرانسپورٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مسلسل نئے منصوبے متعارف کرا رہا ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں خودکار گاڑیوں کا استعمال شہری سفر کا معمول بن جائے گا، جس سے روزمرہ نقل و حمل مزید آسان، محفوظ اور مؤثر ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026