اسلام آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران ڈرون حادثہ، گلوکارہ شائے گل زخمی
Web Desk
30 December 2025
اسلام آباد کے علاقے پارک ویو سٹی میں جاری لائیو کنسرٹ کے دوران ابھرتی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شائے گل اس وقت زخمی ہو گئیں جب کنسرٹ کی ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک بے قابو ڈرون ان کے ہاتھ سے ٹکرا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرفارمنس کے دوران تیز رفتار ڈرون شائے گل کے انتہائی قریب آ گیا اور اچانک آپریٹر کے کنٹرول سے نکل کر ان کے ہاتھ سے ٹکرا گیا، جس کے باعث انہیں چوٹ آئی۔ واقعے کے بعد کنسرٹ میں کچھ دیر کے لیے تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔
حادثے کے بعد شائے گل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا:
“میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب کی دعاؤں اور خیریت پوچھنے کا بے حد شکریہ۔”
گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی کلائی اور ہاتھ پر کٹ کے نشانات اور خون کے دھبے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
کنسرٹ منتظمین کے مطابق واقعہ ایک غیر پیشہ ور اور ناتجربہ کار ڈرون آپریٹر کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے کنسرٹس میں حفاظتی انتظامات اور ڈرون آپریٹرز کی پیشہ ورانہ اہلیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026