LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کا نکاح، مولانا طارق جمیل نے پڑھایا، تقریب اور ویڈیو وائرل

Web Desk

9 November 2025

لاہور: معروف کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ان کے نکاح کی تقریب میں مولانا طارق جمیل نے خود نکاح پڑھایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

نکاح کی سادہ مگر پُروقار تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں محدود مہمان شریک ہوئے، جن میں فرح اقرار اور دیگر معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔

ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے شوہر حارث نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی ۔

ڈاکٹر نبیہا نے تقریب میں قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے، جبکہ ان کا عروسی لباس بھی معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے تھی۔

ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا، جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔