LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے

فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا گیا

Web Desk

15 April 2026

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد کی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جج ہمایوں دلاور نے کی، جس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے اپنے بھائی حمزہ علی عباسی کے ساتھ منجمد شدہ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

سماعت کے دوران استغاثہ نے اعتراض اٹھایا کہ ملزمہ نے تحریری جواب تو جمع کرایا ہے لیکن وہ خود پیش نہیں ہوئیں، جس پر ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے براہِ راست عدالت کو بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی بار پیش ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر ان کے وکیل نعیم بخاری نے اپنی موکلہ کو عدالتی آداب کے پیشِ نظر خاموش رہنے کی ہدایت کی اور موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ بھی واضح کر چکی ہے کہ ضمانت کے غلط استعمال کا تاثر درست نہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا، تاہم ملزمہ کا شاملِ تفتیش ہونا قانونی ضرورت ہے۔

عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی ایف آئی اے کی تفتیش کا حصہ بنیں اور ان کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے تحقیقات کے سلسلے میں حمزہ علی عباسی اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا مشترکہ بینک اکاؤنٹ پہلے ہی منجمد کر رکھا ہے۔ کیس کی مزید سماعت اب 20 اپریل کو ہوگی، جہاں تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ضمانت کی توثیق یا منسوخی پر بحث متوقع ہے۔