LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا

سابق وزیراعظم و صدر آزادکشمیر عبدالحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم کا انتقال

Web Desk

22 December 2025

آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعظم و صدر خان عبد الحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم خان انتقال کر گئے۔

‎معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالحلیم خان پشاور میں انتقال کر گئے، مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے، ڈاکٹر عبدالحلیم خان قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالماجد خان کے بڑے بھائی جبکہ عبدالـمتین خان (یو کے) کے بھائی تھے۔

‎مرحوم ایک مخلص اور پیشہ ور ڈینٹل سرجن ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شفیق، ملنسار اور منکسرالمزاج انسان تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے عیدگاہ مسجد مظفرآباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مظفرآباد کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین نے ڈاکٹر حکیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر سپریم کورٹ جج جسٹس رضا علی خان نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں ڈاکٹر حلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی اور دعا کی کہ رب کریم ڈاکٹر حلیم کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔

ڈاکٹر حلیم جناح ڈینٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تھے اور فروری میں ان کی ریٹائرمنٹ ہونا تھی، ان کے انتقال سے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور دوست احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔