LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور

یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان

Web Desk

4 October 2026

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے کیف اور دیگر اہم شہروں پر فضائی حملوں کی نئی حکمتِ عملی کے جواب میں یوکرین روسی آئل ریفائنریوں اور توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرے گا، تاہم اس دوران کسی بھی شہری آبادی یا تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا کہ یوکرینی انٹیلی جنس کو ایسی دستاویزات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق صدر پیوٹن نے موسمِ سرما سے قبل اسکولوں، ہسپتالوں، سڑکوں اور لاجسٹکس انفراسٹرکچر پر حملوں کی منظوری دی ہے تاکہ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین روس کی ان آئل ریفائنریوں کو خاص طور پر نشانہ بنائے گا جو ماسکو کے جنگی اخراجات کا ذریعہ ہیں۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرینی جوابی کارروائی کے دوران ڈونباس میں 140 مربع کلومیٹر علاقہ واپس چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو جیٹ انجن والے نئے شاہد ڈرونز اور سیکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے دفاع میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ گولہ بارود کی قلت کے باعث ایف-16 اور مگ طیاروں کے علاوہ سستے انٹرسیپٹر ڈرونز اور میزائل بھی تیار کیے جا رہے ہیں