امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
Web Desk
26 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زراعت کے شعبے کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ امریکی کسانوں کے لیے دنیا بھر میں نئی تجارتی مارکیٹیں کھول رہی ہے اور اس سلسلے میں نئی مارکیٹ “خوبصورت ایران” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس وقت غذائی اجناس کی شدید قلت اور مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے ہم ایرانی رقم کو امریکی گندم، سویابین اور مکئی خریدنے پر جلد خرچ کروائیں گے۔ایک طرف جہاں صدر ٹرمپ نے ایران کے لیے زرعی مارکیٹ کھولنے کی بات کی، وہیں دوسری جانب تہران کے جوہری پروگرام پر سخت موقف بھی برقرار رکھا۔ امریکی صدر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیار مل گئے تو وہ اسے پہلے ہی گھنٹے میں استعمال کر ڈالے گا۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے
10 September 2026
مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان
10 September 2026
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی
10 September 2026
امریکا میں مڈم ٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
10 September 2026
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کی تعداد کم کرنے پر غور
9 September 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں سوشل سٹڈیز کے متنازعہ تعلیمی نصاب کی منظوری، اسلام سے متعلق نصابی تبدیلیوں پر شدید تنقید
9 September 2026