عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
Web Desk
4 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ پڑ گئے تو وہ اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جائیں گے، کیونکہ وہاں ان کی مقبولیت کا تناسب 99 فیصد ہے۔ اپنے اس بیان کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے 4 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد کی بندش کا بھی اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی امداد کی منسوخی پر اسرائیلی اپوزیشن نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ سیاسی تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکی وسط مدتی انتخابات (Midterm Elections) کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کر کے ری پبلکنز کو پچھاڑ دیا ہے۔
ابتدائی نتائج کی رو سے ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 7 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں، جبکہ ری پبلکنز کی اکثریتی ریاستوں الاسکا اور مسیسیپی کے نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد ڈیموکریٹس کو اب قانون سازی، حکومتی بجٹ و اخراجات کی منظوری اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی سخت نگرانی کے وسیع اور اہم قانونی اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026