LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

رنویر سنگھ کی ڈان تھری سے علیحدگی تنازع بن گئی، عامر خان بھی میدان میں آگئے

Web Desk

4 March 2026

فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ اس وقت ایک بڑے قانونی اور مالی بحران کا شکار ہے۔ رنویر سنگھ، جنہیں شاہ رخ خان کی جگہ ’ڈان‘ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا، اسکرپٹ پر عدم اطمینان اور بار بار کی تاخیر کی وجہ سے منصوبے سے الگ ہو گئے ہیں۔ تاہم، فرحان اختر کے پروڈکشن ہاؤس ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ رنویر کی منظوری کے بعد پری پروڈکشن پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے تھے، جس کے ازالے کے لیے اداکار سے 40 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا گیا ہے۔

اس سنگین صورتحال کو حل کرنے کے لیے بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے ثالث کا کردار سنبھال لیا ہے۔ حال ہی میں ان کی رہائش گاہ پر ایک ’پاور میٹنگ‘ ہوئی جس میں انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔