ڈکی بھائی کے ضبط شدہ اکاؤنٹس و سامان کی سپرداری کی درخواست خارج
Web Desk
23 December 2025
ضلعی کچہری لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف “ڈکی بھائی” کے ضبط شدہ اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سعد الرحمان نے آٹھ ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں، جبکہ یوٹیوب اکاؤنٹ اب بھی مالِ مقدمہ ہے، جس سے خدشہ ہے کہ ملزم شواہد کو ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کر سکتا ہے۔
سعد الرحمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیانِ حلفی جمع کروایا جا چکا ہے اور ویڈیوز ان کے ایڈیٹر نے اپلوڈ کی ہیں، نہ کہ سعد الرحمان نے خود۔ عدالت نے ایڈیٹر کی شناخت پوچھی، جس پر سعد الرحمان نے بتایا کہ وہ حیدر آباد میں رہتا ہے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے کہا کہ بعض اکاؤنٹس کے مالکان ایڈیٹرز کو رسائی نہیں دیتے، اس لیے ادارے کو خدشہ ہے کہ شواہد ضائع ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026