ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان
Web Desk
6 August 2026
شہرۂ آفاق ترک سیریل ’دریلیش ارطغرل‘ میں عبدالرحمٰن الپ کا معروف کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے ایک بار پھر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک محبتاً پیغام بھی شیئر کیا ہے۔
جلال آل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا: ”میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو! میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں۔ میں بہت جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں اور آپ سب کے لیے بہت سے سرپرائزز بھی لے کر آؤں گا، کیا آپ اس شاندار ملاقات کے لیے تیار ہیں؟“ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر ”دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ“ بھی تحریر کیا، جسے پاکستانی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
ترک اداکار نے بتایا کہ وہ ایک معروف ترک برانڈ کے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تاہم انہوں نے اپنے دورے کی حتمی تاریخ اور برانڈ کے نام سے متعلق تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’دریلیش ارطغرل‘ کے بعد جلال آل پاکستان میں انتہائی مقبول ہوئے اور ان کے عبدالرحمٰن الپ کے کردار کو پاکستان میں سراہا گیا۔ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اداکاری کے علاوہ جلال آل فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور ترک ریڈ کریسنٹ سمیت مختلف انسانی امدادی اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026