دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
Web Desk
1 October 2026
بھارتی پنجابی کے مقبول گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک مداح کی جانب سے ملنے والے محبت کے پیغام کا انتہائی دلکش انداز میں جواب دیا ہے۔ لائیو سیشن میں لاہور کے صارف کے پیغام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ان کے دل میں ہر ایک کے لیے یکساں محبت ہے اور وہ تمام انسانوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔ گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک مداحوں کا پسند یا ناپسند کرنا دونوں باتیں قابل قبول ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ناقدین کو بھی منفی جذبات کا نشانہ نہیں بناتے اور انہیں اپنی ذات یا موقف کو کسی کے سامنے ثابت کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ اس سے قبل بھی جولائی میں لاہور آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ ان دنوں وہ اپنے بین الاقوامی ‘اورا ورلڈ ٹور’ میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
1 October 2026
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026