بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر
Web Desk
8 July 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اہم بریفنگ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 54 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات پیش آئے، جن میں ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ سے وابستہ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچستانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے دشمن ان دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے ایک بار پھر دوٹوک موقف اپنایا کہ متعدد بار واضح کیا جا چکا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ان دہشت گرد کارروائیوں کو افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی حاصل ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ منگی ڈیم اور کوئٹہ پمپنگ اسٹیشن کے علاقے میں بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آئے، تاہم بلوچستان کے بہادر عوام اور پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ زیارت کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گرد اپنی 15 لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے دہشت گردوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حالانکہ زیارت میں شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکار مقامی اور مسلمان تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے 18 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ گزشتہ تینوں واقعات میں وطن عزیز کے دفاع کے دوران مجموعی طور پر 42 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے تازہ ترین اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ آج کیے گئے دو مختلف آپریشنز میں مزید 14 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جس کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
21 August 2026
ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
21 August 2026
بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل
21 August 2026
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب
21 August 2026