LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری

سندھ میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، 131 نئے مریض رپورٹ

Web Desk

22 November 2025

محکمۂ صحت سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 77 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ نجی اسپتالوں میں مزید 54 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 32 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 28 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ صوبے بھر کی سرکاری اور نجی لیبارٹریز میں 4,101 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 449 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کی لیبارٹریز میں سب سے زیادہ 215 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔ محکمۂ صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔