ریشم لوگوں کی زندگیاں خراب کرتی ہیں: اداکارہ دیدار کا الزام
Web Desk
27 March 2026
پاکستان کی سابقہ معروف اداکارہ دیدار نے سینیئر اداکارہ ریشم کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے ان پر انتہائی منفی شخصیت ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے عید اسپیشل شو میں شرکت کے دوران دیدار نے ریشم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن گفتگو کر کے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے
پروگرام کے دوران جب میزبان نے نرگس اور ریشم سے متعلق سوال کیا، تو دیدار نے اپنی بہن نرگس کو ایک بہترین اداکارہ قرار دیا، تاہم ریشم کا ذکر آتے ہی ان کا لہجہ تلخ ہو گیا۔ دیدار کا کہنا تھا کہ “ریشم ایک اچھی اداکارہ ہیں اور وہ منفی چیزوں کو پیش کرنے میں مہارت رکھتی ہیں، لیکن وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی انسان ہیں اور انہوں نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں خراب کی ہیں۔”
ریشم کے مشہورِ زمانہ فلاحی کاموں اور غریبوں کے لیے کھانا پکانے کے حوالے سے طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے دیدار نے کہا کہ “مجھے ڈر ہے کہ جس طرح وہ کھانا بناتی ہیں، کہیں ایک دن وہ خود ہی اس دیگ میں نہ گر جائیں۔” دیدار نے انکشاف کیا کہ ان کا ریشم کے ساتھ برسوں پر محیط ذاتی تجربہ اور دوستی رہی ہے، اسی بنیاد پر وہ ریشم کے موجودہ دوستوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ وہ ان سے ہوشیار رہیں اور بچ کر رہیں۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026